کاروار:یکم نومبر(ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع میں ریلوے لائن، بندرگاہوں کی ترقی و مرمت ، ائیر اسٹریپ کی تعمیر جیسے بنیادی سہولیات کو ترقی دینے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس طرح ضلع میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ضلع نگراں کا روزیر آر وی دیش پانڈے نے دی۔
وہ یہاں کرناٹکا راجیہاتسوا کے موقع پر پولس پریڈ میدان میں پرچم کشائی کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر کہاکہ ضلع کی دیرینہ مانگ ہبلی ۔ انکولہ ریلوے لائن کو ہری جھنڈی مل چکی ہے، مجوزہ لائن کی تعمیر ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ بنے گی ، اسی طرح تڈدی میں نجی اور عوامی اشتراک سے بندرگاہ کی تعمیر کے لئے مرکزنے منظوری دی ہے ، کارروائی جاری ہے، کمٹہ کے منکی میں ائیر اسٹریپ کا تعمیری کام بہت جلد شروع کیاجائے گا۔ کاروار، ہوناور اور ماوین کوروے بندرگاہوں کے ترقی جات کاموں کو جلدی شروع کیاجائے گا۔ ضلع کے جغرافیائی حالات کے موزوں صنعت کاری کے قیام کے لئے تعاون دینے کا اعلان کیا۔ ضلع کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 12اور 13نومبر کو کاروار میں روزگار میلہ کا انعقادکیا جارہاہے، ابھی تک 13ہزار سے زائد طلبا اپنا نام رجسٹرڈ کرچکے ہیں، قریب 170کمپنیاں میلہ میں شرکت کررہی ہیں، کھیل ، فن ، ادب کی ترقی کے لئے حکومت زیادہ ترجیح دے رہی ہے، ڈسمبر میں ضلعی مرکز کاروار میں کراولی اتسوا اور جوئیڈا، منڈگوڈ تعلقہ جات میں تعلقہ سطح پر کراولی اتسوا منعقد کرنے کی بات کہی۔
عظیم الشان ریلی : پروگرام سے قبل وزیر آر وی دیش پانڈے نے ڈی سی دفتر کے صحن میں کنڑا دیوی کی پوجا کرتے ہوئے ریلی کا افتتاح کیا۔ مختلف محکمہ جات کی جانکاری دینےو الے فلکس ریلی کا خاص حصہ تھے، محکمہ سیاحت، فاریسٹ، پسماندہ طبقات، خواتین و اطفال فلاح بہبودی کے فلکس کو عوام نے کافی پسند کیا۔ کنڑا اور ثقافتی محکمہ کی جانب سے انتظام کردہ فنکاری کی ٹیموں نے ریلی کی شان میں اضافہ کیا۔ مختلف اسکولوں کے طلبا نے کنڑا ثقافت پر مشتمل کئی پروگرام پیش کئے۔ گذشتہ سال ایس ایس ایل سی امتحانات زیادہ نمبرات حاصل کرنےو الے طلبا کو لیپ ٹیاپ تقسیم کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔ ضلع ڈی سی ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت آفیسر ایل ، چندرشیکھرنایک، ضلع پنچایت نائب صدر سنتوش رینکے ، بلدیہ صدر گنپتی نائک، مشہور جانپد فنکار سکری بومن گوڈا وغیرہ موجود تھے۔